بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سینئر قیادت شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کے لئے تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا یہ اجلاس ساڑھے 8 بجے بنی گالہ میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.