لاہور: پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 6 اور ہتک عزت کے قانون کے تحت مقدمات کے اندراج کے لیے وفاقی حکومت سے مشاورت شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزرا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 6 اور ہتک عزت کے قانون کے تحت مقدمات بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں صوبائی کابینہ اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور ملک احمد خان نے کہاہے کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ریاستی ادارے سے اجازت نہیں لینی کیونکہ تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے جب کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ہتک عزت کے قانون کے تحت مقدمات چلانے پر غور کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے اختیارات اپنی اہلیہ اور فرح گوگی کو دے رکھے تھے، ابھی ہم نے کیس بنائے نہیں اور وہ ضمانتیں کرواتے پھر رہے ہیں، اگر ہم نے کیس بنائے تو ان کا کیا حال ہوگا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے مستعفی ہونے کے اعلان کے باوجود تنخواہوں اور میڈیکل بلوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی منتیں کرتے ہیں، ان میں ذرا سی شرم و حیا ہونی چاہیے۔
Comments are closed.