بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان میں سیلاب سے محفوظ رہنے والا تیرتا ہوا گھر

آپ موسمیاتی تبدیلی پر یقین رکھتے ہوں یا نہیں، لیکن سیلاب کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں کو پہنچنے والے نقصان سے انکار نہیں کرسکتے۔

اسی صورتحال کے تدارک کے لیے ایک جاپانی کمپنی نے سیلاب سے محفوظ رہنے والا تیرتا ہوا گھر تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی ہاؤسنگ ڈیولپر اچیجو کومیوٹن نامی ادارے نے حال ہی میں سیلاب کے خلاف مزاحمت کرنے والا گھر پیش کیا ہے۔

ریکارڈ ساز جاپانی ہاؤسنگ ڈیولپر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس سیلاب میں لوگوں کے گھروں کو بہہ جانے یا تباہی سے محفوظ رکھنے کا منصوبہ موجود ہے۔ 

ان کا یہ سیلاب سے محفوظ گھر حال ہی میں ایک مشہور جاپانی ٹی وی شو میں دکھایا گیا، جس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.