پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بلال احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
بلال احمد نے ویڈیو بیان میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
کچھ ماہ قبل پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بننے والے بلال احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ کی ذمے داری دی گئی تھی لیکن ذاتی اور کاروباری مصروفیات سمیت والدین کی صحت کے پیش نظر استعفیٰ دے رہا ہوں۔
بلال احمد کی جانب سے ایک بیان حلفی بھی لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں لگائی ہیں، اپنی پوسٹوں پر تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں، آئندہ پاکستان کے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں لگاؤں گا۔
بیان حلفی میں بلال احمد نے لکھا ہے کہ فوج سمیت تمام اداروں کی قدر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
Comments are closed.