سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابات روکنے کےلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنے مقدمات کا سامنا کرنے ہائیکورٹ آئے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے خود گرفتاری دے کر قانون کا احترام کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.