رہنما ن لیگ اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک پر قرض بڑھاتی جارہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے اب تک ایک پائی قرض واپس نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی نیا منصوبہ لگایا نہ قوم کو کوئی ریلیف دیا، نہ ہی ٹیکس کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک پر محض دو سال میں 40 فیصد قرض کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرض کی یہی رفتار رہی تو مستقبل میں مسائل انتہائی گمبھیر ہوجائیں گے۔
Comments are closed.