جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فوری مستعفی ہوجائے، نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں نواز شریف نے کہا کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس نے نہ جانے کون سا اختیار استعمال کرکے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصب اور آئین کی توہین کرنے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فوری مستعفی ہو۔

 نواز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فوری مستعفی ہو جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.