اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

جماعتِ اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

مشتاق احمد نے دیر بالا میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتوں کی پالیسیاں امریکا اور آئی ایم ایف کی غلام ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے حوالے ہے، حکومت کی رِٹ نہیں، پشاور سے کراچی تک پولیس خود محفوظ نہیں تو عوام کیا محفوظ ہوں گے۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما نے کہا کہ 3 ہزار ارب روپے ججز، فوج اور پولیس کو دیے جاتے ہیں، عوام کو نہ انصاف ملتا ہے اور نہ ہی سیکیورٹی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ اشرافیہ نے پاکستان کو لوٹا، ٹیکس ان کی شاہ خرچیوں پر خرچ ہوتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بیورو کریٹس، سیاستدانوں، وزراء سمیت دیگر کو مفت پیٹرول، بجلی اور گیس دینا ختم کرنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.