وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ دور کے محکمہ اینٹی کرپشن میں واضح فرق ہے، گزشتہ 31 ماہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے 220 ارب وصول کیے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ اور مسلم لیگ نون کے دس سالہ طرزحکمرانی میں واضح فرق ہےگزشتہ 31 ماہ میں اینٹی کرپشن پنجاب نے دو سو بیس ارب روپے کی ریکوری کی جب کہ نون لیگ کے دور میں محکمے کی کا رکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔
The difference in anti corruption dept Punjab’s performance during PTI govt & PMLN’s 10 yrs is clearly visible in the results achieved so far. In the last 31 mths of our govt in Punjab anti corruption recovered Rs 220 bn, in contrast to dismal record of PMLN govt’s 10 yrs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت بغیر رکاوٹ احتساب کرتی ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں، موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، 1999 سے 2017 کے دوران نیب 290 بلین روپے ریکور کرسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو تحفظ نہ دینے اور احتساب سے نتائج حاصل ہوتے ہیں، ن لیگ کے 10 سالہ دور میں 430 ملین روپے کی ریکوری ہوئی، ہم نے 2.35 بلین روپے کی نقد ریکوری کی۔
Comments are closed.