پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان جلد بلدیاتی انتخابات کروانے اور براہِ راست میئر کے انتخاب پر اتفاق ہوا ہے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمران اتحاد تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا۔
دونوں جماعتوں نے جلد بلدیاتی انتخابات کروانے اور میئر کا انتخاب براہ راست کروانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں ق لیگ کے تحفظات کا جائزہ بھی لیا گيا۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری مونس الہٰی، طارق بشیر چیمہ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، غلام سرورخان اور صوبائی قائدین نے شرکت کی۔
Comments are closed.