پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے آج کی سماعت کو ابتدائی قرار دیا ہے۔
انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اکبر ایس بابر سمیت 11 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کو ای سی پی میں چیلنج کیا تھا۔
اکبر ایس بابر نے استدعا کی تھی کہ نئے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.