پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔
نامزد امیدوار برائے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
گوہر خان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کیے۔
نامزد امیدوار برائے چیئرمین کے تجویز کندہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما احمد اویس اور تائید کنندہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات روف حسن ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے پولنگ 2 دسمبر کو پشاور میں ہوگی۔
Comments are closed.