جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیلئے پولنگ 2 دسمبر کو پشاور میں ہوگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے پولنگ 2 دسمبر کو پشاور میں ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نیاز اللّٰہ نیازی  نے انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن  کمیشن پاکستان کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 23 نومبر کے فیصلے کے تناظر میں انٹراپارٹی الیکشن کروانے جا رہی ہے، پی ٹی آئی آئین کے مطابق 2 دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن کروانے جار ہے ہیں۔

شیر افضل مروت کی جانب سے نیا چیئرمین لانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کی گئی۔

پی ٹی آئی فیڈرل الیکشن کمیشن نے 2 دسمبر کو پولنگ کا دن مقرر کیا ہے، پولنگ کیلئے پشاور کا انتخاب کیا گیا ہے، انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختوا، چیف سیکریٹری کو سیکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انٹراپارٹی انتخاب جمہوریت سے گہری وابستگی کی علامت ہیں، تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کروانے کی متعدد کوششیں کیں، انٹراپارٹی انتخاب سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر چکے ہیں، گزشتہ سال بھی قانون کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کروائے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات  کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کروائے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی نے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے بیرسٹر گوہر خان کو نامزد کر رکھا ہے۔

بطور چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے امیدوار کی نامزدگی کے بعد گوہر خان چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے علیحدہ ہوگئے، جس کے بعد نیاز اللّٰہ نیازی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.