جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کا نوٹس لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات کا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری کارروائی کےلیے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو خط لکھ کر  معاملے پر فوری مداخلت کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنے پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ انتظامیہ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کی دھجیاں اڑاتی رہی۔

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات میڈیا میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر او دفاتر سے پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے واقعات کے تدارک کےلیے متعلقہ حکام کو خطوط لکھے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ریٹرننگ افسران بھی موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ان واقعات سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.