بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی اقتدار کی ہوس میں پاکستان کی تقسیم کے متعلق موازنہ کر رہی ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اقتدار کی ہوس میں پاکستان کی تقسیم کے متعلق موازنہ کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ سے آئین کی خلاف ورزی کا کہہ رہی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی عوامی لیگ کا پی ٹی آئی اور موجودہ سیاسی صورتحال سے موازنہ غلط ہے، عوامی لیگ کا ایک نظریہ تھا چاہے اس سے اختلاف کریں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار انا پرستی اور فسطائیت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ تاریخ کے مطابق مسئلہ صرف عوامی لیگ کو اقتدار منتقلی کا نہیں تھا، بھارتی مداخلت بنگلا دیش کے قیام کی بڑی وجہ بنی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.