پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیرمؤثر قرار

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیرمؤثر قرار دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کی اسمبلی معیاد پوری کر کے ختم ہو چکی ہے، استعفوں سے متعلق درخواست غیرمؤثر ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست غیرمؤثر قرار دے کر خارج کر دی۔

واضح رہے کہ شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.