بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی 4 ملکی سیریز کروانے کیلئے تیار ہے، آسٹریلوی میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)چار ملکی سیریز کروانے کے لیے تیار ہے اور اس پر غور بھی جاری ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کواڈ لیٹرل سیریز کروانے پر غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی پلان جلد سامنے لائے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کا کواڈلیٹرل سیریز میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو رکھنے کا پلان ہے،چاروں ملکوں کو آپس میں تاریخی ٹاکرے کے باعث انہیں سیریز میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے بعد آسٹریلیا انگلینڈ ایشز کرکٹ کی بھی تاریخی نوعیت ہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی چاہتے ہیں کہ مارچ میں دورۂ پاکستان پر تمام بڑے آسٹریلین نام ٹیم میں شامل ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.