بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کے پری سیزن کیمپس کا کل سے آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ 23-2022 کے پری سیزن کیمپس کے کل سے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کے سینٹر پر کیمپس کا انعقاد ہوگا، جس کےلیے ایسوسی ایشنز کے ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑی صوبائی کرکٹ سینٹرز پر آج پہنچیں گے اور کیمپ 25 اگست تک جاری رہیں گے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق 30 اگست سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیمپ کے آخری روز ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں حصہ لینے والے کھلاڑی 26 اگست کو اسکواڈز جوائن کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.