چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے 4 ملکی سپر سیریز سے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد منافع کا تخمینہ لگایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 4 ملکی سپر سیریز کا مجوزہ پلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو بھجوادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سیریز کے مسودے کی کاپی آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کو بھی ارسال کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی تجویز ہے کہ 4 ملکی سپر سیریز ہر سال ستمبر اکتوبر کی رکھی جائے، پاکستان سمیت چاروں ٹیمیں ایک وینیو پر میچز کھیلیں۔
ذرائع کے مطابق تجویز دی ہے کہ سیریز کےلیے وینیو کا انتخاب روٹیشن پالیسی کی بنیاد پر ہو، چار ملکی سیریز کا فارمیٹ ٹی 20 کرکٹ طرز پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چار ملکی سپر سیریز کے تمام معاملات آئی سی سی دیکھے گا اور اس سے آنے والا منافع ممبران میں تقسیم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چار ملکی سپر سیریز کا مقصد بڑھتی ہوئی فرنچائز کرکٹ کو کم کرنا ہے۔
آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ 10 اپریل کو دبئی میں ہوگی، اس اجلاس میں پی سی بی کے پروپوزل پر بحث ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی سی بی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین شریک ہوں گے، رمیز راجا اس 4 ملکی ٹورنامنٹ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
Comments are closed.