جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکا اشرف چیئرمین مقرر

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی، ذکاء اشرف کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی۔

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے اپنا ایک…

حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹادیا۔

محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا۔

نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلیے بنائی گئی ہے جو کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور دیکھے گی۔

10 ارکان پر مشتمل اس نئی مینجمنٹ کمیٹی میں چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ کلیم اللّٰہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذولفقار ملک شامل ہیں۔ 

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات کرانے کی اجازت دے دی۔

نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بلا لیا گیا جو کل لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز اور ذکا اشرف کی اہلیت کا معاملہ پہلے ہی عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.