پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کلب اسکروٹنی کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکروٹنی کے لیے پہلی بار آزاد فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی، پی سی بی کی آزاد فرم کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد کلبز کی اسکروٹنی کو سیاسی مداخلت سے دور رکھنا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بغیر گھوسٹ کلبوں کو پی سی بی میں رجسٹر کرا لیا جاتا تھا، پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق فی الوقت 3 ہزار 822 کلبز رجسٹرڈ کلب ہیں۔
پی سی بی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 844، سینٹرل پنجاب میں 788، سندھ میں 670 کلبز رجسٹرڈ ہیں۔
Comments are closed.