پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یومِ پاکستان شائقینِ کرکٹ کے ہمراہ منانے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن یوم پاکستان کے نام کردیا۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق 23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز قومی ترانے سے ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں کھڑی ہوں گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے، یہ جھنڈے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز میں تقسیم کریں گے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یومِ پاکستان کے موقع پر سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔
Comments are closed.