mature hookup app hookup by tinder hookup Parsippany NJ free amarillo hookups best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے کا پلان تیار

سال 2021 ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے ، ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو ہرانے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کا مالا مال کرنے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے ، انفرادی طور پر بھی پلیئرز نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔

پی سی بی پلان کے مطابق قومی کرکٹرز کو کیش انعامات دیئے جائیں گے ، پھر ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست سے دوچار کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایوارڈز 2021 کے میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایٸر کیٹگری کے لیے چار کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ورلڈ کپ سے پہلے بھارت کو ہرانے پر ایک بزنس مین کے بلینک چیک دینے کی پیشکش کا انکشاف کیا تھا، لیکن بھارت کو شکست دینے کے بعد اس بلینک چیک کا معاملہ سامنے نہیں آ سکا۔

اب چیئرمین رمیز راجا کی خصوصی دلچسپی پر کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.