پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کرکٹ یکم سے 15 اکتوبر تک لاہور میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پہلی پاکستان جونیئر لیگ کرکٹ یکم سے15 اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی، جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کے لیے اسپانسرز اور پارٹنرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی ملی، 6 شہروں سے منسوب فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ قذاقی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ میں 19 میچز کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا، اخراجات منتظمین یا فرنچائز برداشت کرے گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، غیرملکی کھلاڑی کو اپنے والدین میں سے ایک کو لانے کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.