اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

پی سی بی کا شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بجلی کےلیے شمسی توانائی پر انحصار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹیڈیمز کےلیے شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فیصلہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی بچانے کےلیے کیا گیا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور اور بعد میں دیگر اسٹیڈیمز میں سولر پینلز لگیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فلڈ لائٹس کا سسٹم بھی سولر انرجی پر منتقل کرنا چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.