پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈومیسٹک کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا عمل مکمل ہوگیا ۔تین روزہ سیشن میں 24 کوچز نے حصہ لیا
تین روزہ سیشن میں فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے 24 کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
سیشن کے دو روز کوچز کے انٹرویوز ہوئے، آخری دن سیمینار میں قومی ٹیم کے کوچز اور چیف سلیکٹر نے شرکت کی، این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر ندیم خان نے پلیئر ٹریکنگ سسٹم پر گفتگو کی۔
ندیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوچز کی موجودگی میں تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، کھلاڑیوں کا پروفائل بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ سیشن بہت مفید رہا، انہوں نے پاکستان کو تینوں فارمیٹ میں ٹاپ پر لانے کے عزم کو دہرایا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت اور پاکستان ٹیم کی ضرورت پر بات کی۔
Comments are closed.