کشمیر پریمیئر لیگ ( کے پی ایل) کے ایڈیشن ٹو کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ کو این او سی جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کے پی ایل ٹو کے لیے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو دی گئی ہے۔
ترجمان کے پی ایل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے سیزن ٹو میں ایک نئی فرنچائز جموں جانباز کا اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی ایل سیزن 2 میں 6 کے بجائے 7 ٹیمیں ہوں گی، ایونٹ کی ڈرافٹنگ عیدالضحیٰ کے بعد ہوگی۔
Comments are closed.