بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی نے کراچی، ملتان ہائی پرفارمنس سینٹرز کے سربراہان کا تقرر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی اور ملتان کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کے سربراہان کا تقرر کردیا۔

پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محبوب کو ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

پی سی بی نے سابق کرکٹر وسیم حیدر کو ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی نے عمران عباس کو جنرل منیجر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور مقرر کیا، وہ اس سے قبل ملتان سینٹر کے سربراہ تھے۔

پی سی بی نے توفیق احمد کو سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کا چیف ایگزیکٹو تعینات کیا ہے۔

شاہد محبوب نے 1 ٹیسٹ اور 10 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

وسیم حیدر 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن ہیں، انہوں نے 132 فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے ہیں۔

ملتان ہائی پرفارمنس سینٹر کی نئے سربراہ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.