پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022ء کا کیلنڈر جاری کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 33 میچز پر مشتمل نیشنل ٹی20 کپ سے ہو گا، جو راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا اور 30 اگست سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔
اس طرز کی کرکٹ میں سیکنڈ الیون ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز کپ 2 سے 15 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔
قائدِ اعظم ٹرافی 27 ستمبر سے 30 نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ ٹورنامنٹ کے 31 میچز ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں بھی انہی شہروں میں منعقدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں 27 ستمبر سے 23 نومبر تک مدِمقابل ہوں گی۔
سیزن کا اختتام پاکستان کپ سے ہوگا، 33 میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 10 دسمبر سے 3 جنوری تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
سیکنڈ الیون ٹیموں کا کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج بھی 10 سے 29 دسمبر تک کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
30 اگست سے 3 جنوری تک جاری رہنے والے 127 دنوں پر مشتمل اس سیزن میں کُل 187 میچز کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.