جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ریحان الحق ٹیم کے منیجر، گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ، اینڈریو پٹیک بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، ڈریکس سائمون اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق میجر (ر) اظہر عارف سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹیک 11 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز کے بعد تقرریوں کا عمل مکمل ہونے پر ٹیم مینجمنٹ تصدیق کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.