بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی نے محمد حسنین کا دوبارہ بائیومکینک ٹیسٹ کرالیا، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد حسنین کا دوبارہ بائیو مکینک ٹیسٹ کروالیا ہے۔

پی سی بی محمد حسنین کی بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرے گا۔

محمد حسنین کے پہلے بائیو مکینک ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی حد کے اندر پایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر کا ایکشن بھی ری ماڈل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی جلد آئی سی سی آفیشلز کے سامنے بھی محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کروائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.