پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی چیئرمین شپ کے امیدوار ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی نے غلطی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں شرکت کےلیے نامزد کردیا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اپنی نامزدگی پر پی سی بی سے رابطہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں شرکت کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی سی بی کے اندرونی معاملات عدالت میں زیرِ التوا ہیں۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے ذکا اشرف کا نام آئی سی سی اجلاس کےلیے نامزد کرنے کے بعد ہٹا دیا تھا۔
پی سی بی نے ذکا اشرف کا نام ہٹانے سے متعلق تاحال مؤقف نہیں دیا۔
Comments are closed.