hookup Middletown Delaware whisper hookup gay vegas hookup hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی نے جیمز فوکنر کو قانونی کارروائی سے بچایا،ذرائع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنرکو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قانونی کارروائی سے بچایا۔

ذرائع کے مطابق جیمز فوکنرکے لاہور کے ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور ائیرپورٹ پر بدتمیزی کا معاملہ پی سی بی نے رفع دفع کروایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فولکنر سے متعلق ردعمل دیا ہے۔

ہوٹل مینجمنٹ اور ایئرپورٹ حکام کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرانے اور قانونی کارروائی کرنے کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے جیمز فوکنر کے معاملے میں مداخلت کی تاکہ کھلاری کی وجہ سے سنجیدہ ایشو نہ بن جائے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نے پی سی بی پر الزامات لگاتے ہوئے پی ایس ایل سیزن سیون سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

شراب پی کر غل غپاڑا کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 11 اے لاگو ہوتی ہے، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو چار سال قید کی سزا ملتی ہے۔

جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فوکنر کو آئندہ لیگ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیمز فوکنر کو آئندہ پی ایس ایل میں نہ کھلانے پر پی سی بی اور فرنچائز میں اتفاق ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.