منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کے اعلان کے بعد اپنا مؤقف بتادیا

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا مؤقف پیش کردیا۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ کے مقامات سمیت بھارت کے کسی بھی دورے کے لیے حکومتِ پاکستان کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم  آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر کوئی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا انتظار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد دکن میں کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر 2 کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہو گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاک بھارت مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا، قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو کے میدان میں اترے گی۔

پاکستان ٹیم 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چنئی میں میچ کھیلے گی اور 27 اکتوبر جنوبی افریقا جبکہ31 اکتوبر کو بنگلادیش سے میچ کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 12 نومبر کو انگلینڈ سے آخری گروپ میچ کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.