اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

پی سی بی نے بھارت سمیت آئی سی سی رکن ممالک کو ایشیا کپ کے میچز کے دعوت نامے بھیج دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے تمام رکن ممالک کو ایشیا کپ 2023 کے میچز کے لیے دعوت نامے بھجوا دیے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے آئی سی سی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے رکن ممالک کو بھی میچز دیکھنے کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجر بنی اور راجیو شکلا کے ایشیا کپ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے۔

سری لنکا کے کرکٹر ونندو ہسارنگا اور دشمنتھا چمیرا انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگٸے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایشیا کپ شروع ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.