پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ اسپنر اور اپنے ڈائر یکٹر ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں منگل کو برطرفی کا خط جاری کیا گیا، معین خان کے بڑے بھائی کی تقرری احسان مانی دور میں ہوئی تھی، وہ چند ہفتوں سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ برطانیہ میں تھے۔
ندیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی رہ چکے تھے لیکن چند ہفتے قبل ان کی تنخواہ میں کمی کرکے ان کا تبادلہ ویمنز ونگ کردیا گیا تھا۔
عمران خان دور میں ڈومیسٹک سسٹم تبدیل ہونے کے بعد ندیم خان نے ملک بھر میں کوچز کی تقرری اور کئی اور اہم فیصلے کئے تھے۔
نجم سیٹھی دور میں انہیں سائیڈ لائن کرکے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے رکن ایزد سید کو قومی اکیڈمی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
ڈایریکٹر ایچ آر سرینا آغا کے بعد وہ سابق دور کے دوسرے ڈائریکٹر ہیں، جنہیں فارغ کیا گیا ہے۔
ندیم خان احسان مانی دور میں با اثر ڈائریکٹر تسلیم کئے جاتے تھے۔
Comments are closed.