جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف احمد آباد پہنچ گئے

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر احمد آباد پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کیمٹی کے سربراہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کےلیے بی سی سی آئی کی دعوت پر احمد آباد پہنچے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین اس مختصر دورے میں بھارتی کرکٹ آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان کی واپسی 16 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ ہفتے کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.