پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مدت میں توسیع کی منظوری دی۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل سے 21 جون تک توسیع کی ہے۔
مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع نامکمل امور کی تکمیل کےلیے دی گئی ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے آج کی تاریخ کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
خیال رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی 22 دسمبر 2022 کو تشکیل دی گئی تھی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 2014 کے آئین کی بحالی کےلیے 120 دن دیے گئے تھے۔
تاہم مینجمنٹ کمیٹی کو مدت مکمل ہونے پر اب دو ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔
Comments are closed.