پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ شام کو طلب کر لی گئی۔
مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
میٹنگ کا مین ایجنڈا پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کی تشکیل ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں ڈپارٹمنٹ کے 4 اور ریجنز کے 4 نمائندوں کی منظوری لی جائے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ کمیٹی کو گورننگ بورڈ بنا کر الیکشن کروانے کا ٹاسک سونپا تھا۔
نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
مینجمنٹ کمیٹی میں نجم سیٹھی، شکیل شیخ، ہارون رشید، ایزد سید، تنویر پانے زئی اور گل زادہ کاکڑ شامل ہیں۔
شاہد آفریدی اور ثناء میر نے مینجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے معذرت کر لی تھی۔
Comments are closed.