ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

پی سی بی موقف پر ڈٹ گیا، پنجاب حکومت کو دو ٹوک پیغام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 کروڑ روپے دینے کی پنجاب حکومت کی پیشکش بھی قبول نہیں کی اور دو ٹوک کہہ دیا کہ سیکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ نہیں دیں گے، پنجاب حکومت نے اخراجات کرنے کی ہامی نہ بھری تو منگل سے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل ہوجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے اجلاس میں اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ ہوا۔ پی سی بی کو 25 کروڑ روپے ادا کرنے کے پیغام پر حکومت کو کہہ دیا گیا ہے کہ ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی نے اپنے پیغام میں کہہ دیا ہے کہ لاہور میں دو میچز کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچز کراچی میں ہوں گے۔ 

اپنے پیغام میں کرکٹ بورڈ نے موقف اپنایا کہ پی ایس ایل میچز منگل سے کراچی منتقل ہوجائیں گے۔

اپنے پیغام میں پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ بورڈ سیکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ نہیں دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری اسٹیٹ کی ہے، ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہے۔

پی سی بی پیغام میں کہا گیا کہ سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی برتی گئی تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر کسی کھلاڑی نے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو بورڈ ذمہ دار نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.