بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی ایوارڈز: ’میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایٸر‘ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایوارڈز 2021 کے میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایٸر کیٹگری کے لیے چار کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

پی سی بی نے میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایٸر کیٹگری کے لیے  فواد عالم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ کو نامزد کیا ہے۔

 فواد عالم کو جنوبی افریقہ کےخلاف سنچری اسکور کرنے کی وجہ سے اس کیٹگری کا حصہ بنایا گیا جبکہ حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف 10وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد ہوئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر یہاں گزشتہ برس کی اسپورٹس کیٹگری کی اُن خبروں کے حوالے سے بات کی جائے گی جو سال 2021 میں سب سے زیادہ پڑھی گئیں۔

قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف 79 رنز کی بدولت امیدواروں میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی کو بھارت کے خلاف تین وکٹیں لینے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایٸر‘ کیٹگری کیلئے بھی چار امیدوار نامزد کیے ہیں۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایٸر کیلئے ارشد اقبال، اعظم خان ، محمد وسیم جونیٸر اور شاہنواز دہانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.