پی سی بی افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کےلئے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتاتھا، سابق فاسٹ باؤلر اظہرمحمود
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اظہرمحمود نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کےلئے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا۔
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اظہرمحمود نے یہ انکشاف ایک ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں کیا۔
اظہرمحمود کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنے کی ہامی بھی بھری۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کےباعث صرف افغانستان سیریز کے لئےہامی بھری تھی پھر اچانک پی سی بی نے دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ افواہ تھی کہ شاید میں نے کوچنگ کرنے سے منع کیا تھا مگر ایسا نہیں تھا۔
اظہر محمود نے کہا کہ میں اس وقت بھی کاؤنٹی کرکٹ میں سرے کی کوچنگ کر رہا ہوں، کیونکہ کوچ کےلئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ٹیم کےساتھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کا ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا کنٹریکٹ ہے، مکی آرتھرجانتاہے کہ پاکستان میں کسی وقت بھی حکومت اور بورڈ تبدیل ہوسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں غیر یقینی کی سی صورتحال رہتی ہے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ طریقہ کار کیسے چلے گا، اگر بورڈ اس طرح خوش ہے تو پھر ٹھیک ہے۔
Comments are closed.