پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں 628 افراد کو 3 ارب ڈالر بلا سود قرض دینے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نمٹادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ معاملہ نمٹایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی اے سی نے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کرنے کی تجویز دی۔ بعض ارکان نے معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی مخالفت کی۔
ارکان کی مخالفت کے بعد 628 افرد کے بلاسود قرض کے معاملے کو نمٹایا دیا گیا۔ ارکان نے رائے دی کہ معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے صنعتی شعبے پر منفی اثر پڑے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو ان کیمرا اجلاس میں تفصیلات فراہم کردیں، تفصیلات میں قرضہ دینے والے بینکوں کے نام فراہم نہیں کیے گئے۔
تفصیلات میں قرضہ لینے والے افراد کے نام بھی فراہم نہیں کیے گئے، صرف کمپنیوں کے نام ظاہر کیے گئے۔
Comments are closed.