پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔
پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے افضل چن کی گرفتاری کو قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ افضل چن کو رات 12 بجے بلاوجہ گرفتار کیا گیا، 85 سال کے افضل چن 9 مئی کے واقعے میں ملوث نہیں۔
نور عالم خان کا کہنا ہے کہ افضل چن سیاست یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث نہیں، ندیم افضل چن کے والد چل پھر بھی نہیں سکتے، ان کو ہراساں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ افضل چن کو گرفتار کر کے ان کی بےعزتی کی گئی۔
پی اے سی نے خیبر پختون خوا پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے۔
نور عالم خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے پولیس ملزمان کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، ریڈیو پاکستان اور پشاور قلعہ پر حملہ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔
Comments are closed.