بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی اے سی میں ڈیم فنڈز معاملے پر سابق چیف جسٹس کو طلب کرنے کا عندیہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)  کے چیئرمین نور عالم خان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔

نور عالم خان نے کہا کہ ڈیم فنڈ تحقیقات میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق چیف جسٹس کو بھی بلائیں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)  کے اجلاس میں ارکان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس  کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں مہمند ڈیم کانٹریکٹ کے اجراء میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا، جبکہ پی اے سی کی سیکرٹری آبی وسائل اور پلاننگ ڈویژن کو منصوبے کی فیکٹ فائنڈنگ تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پی اے سی کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم کانٹریکٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ایک ماہ میں پیش کی جائے۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں ڈیم فنڈ کی ایڈورٹائزمنٹ پر کتنے اخراجات آئے، کتنی فیملیز نے ڈیم فنڈ سے بیرون ملک سفر کیا؟

برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم کے لیے چندا اکٹھا کرکے قوم کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے چندے سے ڈیم بنائے ہوں، ڈیم فنڈ کے لیے 9 ارب اکٹھا کیا، 13 ارب اشتہارات پر  لگا دیے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دیتے ہوئے حکم دیا کہ آڈیٹرجنرل سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.