پی این ایس طغرل نے خلیج عدن میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کی تکمیل پر عمان کا دورہ کیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سلالہ بندرگاہ پر عمانی بحری حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی بحریہ کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی این ایس طغرل کے اس دورے سے پاک عمان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
Comments are closed.