پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے سعودی عرب کی بندر گاہ جدہ کا دورہ کیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جدہ کی بندر گاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی بحریہ کے کمانڈر ویسٹرن فلِیٹ کمانڈ اور کمانڈر ویسٹرن نیول ایوی ایشن گروپ نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔
میزبان حکام نے مشن کمانڈر اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پی این ایس ذوالفقار نے بحیرۂ روم میں ترک اور اطالوی بحریہ کے ہمراہ 2 طرفہ بحری مشقوں میں بھی حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔
Comments are closed.