پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ہونے والے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 6 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔
گزشتہ برس بھی ایم ڈی کیٹ کی یہی فیس تھی جبکہ 2022ء کے نتائج اب سیشن 2023ء میں داخلہ لینے کے لیے اہل نہیں ہوں گے کیونکہ یہ نتائج صرف سیشن 2022ء کے لیے لاگو تھے۔
ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اگست 2023ء کو تمام مقامی اور بین الاقوامی خواہش مند امیدواروں کے لیے صوبائی سطح کی سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل جامعات کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق منظور شدہ ایم ڈی کیٹ نصاب اب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ www.pmdc.pk پر دستیاب ہے۔
امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے آئندہ ایم ڈی کیٹ 2023ء کی رجسٹریشن کے حوالے سے پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں۔
مزید برآں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کا رجسٹریشن پورٹل جولائی 2023 کے مہینے میں کھلے گا۔
Comments are closed.