سٹی کورٹ کراچی کے سینئر سول جج رزاق حسین نے پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں کے الیکٹرک کو متاثرہ شخص کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک 30 دن میں ہرجانے کی رقم ادا کرے ۔
درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018ء کو واقعہ پیش آیا، پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گری۔
وکیل نے بتایا کہ عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے، آج بھی ان کے جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کر کے اسے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.