منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

پی ایم اے کا پولیو کے مثبت ماحولیاتی نمونوں میں اضافے پر اظہار تشویش

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے پولیو کے مثبت ماحولیاتی نمونوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری کا احساس نہ کیا تو مزید کیس رپورٹ ہوں گے، عالمی سطح پر مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، بنوں، پشین اور چمن سمیت دیگر علاقوں میں پولیو کے 11 نئے نمونے سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس سال ملک میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس سال اب تک پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کیسز سامنے آنا پولیو پرگرام کی ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے، 2014 میں ڈبلیو ایچ او نے پاکستان سے سفر کرنے والوں کے لئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا۔ 

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ذمہ داری کا احساس نہ کیا تو مزید کیس رپورٹ ہوں گے اور عالمی سطح پر مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی ایم اے نے عوام کی آگاہی کے لئے میڈیا کے ذریعے مہم چلانے کا مشورہ بھی دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.